About Me

header ads

تم ذات خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو

تم ذات خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو
(حسن رضا خان بریلوی)

تم ذات خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو
اللہ کو معلوم ہے کیا جانیے کیا ہو

میں کیوں کہوں مجھ کو یہ عطا ہو یہ عطا ہو

وہ دو کہ ہمیشہ مرے گھر بھر کا بھلا ہو

جس بات میں مشہور جہاں ہے لب عیسی

اے جان جہاں وہ تری ٹھوکر سے ادا ہو

یوں جھک کے ملے ہم سے کمینوں سے وہ جس کو

اللہ نے اپنے ہی لیے خاص کیا ہو

مٹی نہ ہو برباد پس مرگ الہی

جب خاک اڑے میری مدینے کی ہوا ہو

منگتا تو ہے منگتا کوئی شاہوں میں دکھا دے

جس کو میری سرکار سے ٹکرا نہ ملا ہو

اللہ یوں ہی عمر گذر جائے گدا کی

سر خم ہو در پاک پر اور ہاتھ اٹھا ہو

شاباش حسن اور چمکتی سی غزل پڑھ

دل کھول کر آئینئہ ایماں کی جلا ہو

*****

Post a Comment

1 Comments

  1. واہ کمال کر دیا خاندان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری بریلوی کے پورے خاندان نے

    ReplyDelete