About Me

header ads

جلوۂ نور خدا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا


جلوۂ نور خدا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا

(شیخ ابوسعید محمدی صفوی)

جلوۂ نور خدا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا
گرچہ ظاہر میں جدا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا


کون کہتاہے چھپا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا
ہر طرف جلوہ نما ہوں کوئی دیکھے تو ذرا


مثل آئینہ بنا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا
اپنی صورت پہ فدا ہوں کوئی دیکھے  تو ذرا


صورت نقش فنا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا
شرح معنیٔ بقا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا


شانِ تشبیہہ سے ظاہر ہے کسی کی تنزیہہ
کیا بتائوں کہ میں کیا ہوں؟ کوئی دیکھے توذرا


نحن اقرب کے اشارے یہ معلوم ہوا
مرشد و قبلہ نما ہوں کوئی دیکھے تو ذرا


رب ارنی ہوںکہیں ، طورہوں ، موسیٰ ہوں سعیدؔ
’’لن تراني‘‘ کی صدا ہوں کوئی دیکھے تو ذرا

*****

Post a Comment

0 Comments