About Me

header ads

عشق کی ناکامیابی کامیابی کی دلیل


عشق کی ناکامیابی کامیابی کی دلیل 

(شیخ ابوسعید محمدی صفوی)


عشق کی ناکامیابی کامیابی کی دلیل 
بوالہوس کو کیا خبر کیوں کر زیاں حاصل میں ہے


بے محابا پھونک دے جو عرصۂ کون و مکاں
ایک ایسی بھی تجلی میرے آب و گل میں ہے


قیس بھی درس جنوں لیتا ہے جس سے بے دریغ
عاقل و مجنون ایسا وادیٔ چائل(۱) میں ہے


خود بخود مقتول ہونے کو چلا مقتل سعیدؔ
ایک تازہ زندگی ایسی کف قاتل میں ہے


(۱)’’چائل ‘‘ضلع’’ کوشامبی‘‘کی ایک تحصیل ہے جس میں حضرت کی خانقاہ معلی واقع ہے۔

Post a Comment

0 Comments