ازل سے میری کیفیت یہی ہے
(شیخ ابوسعید محمدی صفوی)
ازل سے میری کیفیت یہی ہے
کہ اس کی شکل اور صورت یہی ہے
رہے تصویر جاناں دل میں ہردم
عبادت ہے یہی طاعت یہی ہے
محبت کفر ہو یا شرک زاہد
ہمارا دین اور ملت یہی ہے
تلاوت کر رخ جاناں کی پیارے
یقینا آیت رحمت یہی ہے
*****
0 Comments