پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگا
(علامہ ارشد القادری)
پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگا
اور جنت کی بہاروں میں سلایا ہوگا
تیری ٹھوکر میں جو آیا اسے ٹھوکر نہ لگی
کیا کرے گا وہ جسے تو سنبھالا ہوگا
قبر بھی منزلِ عشاقِ نبی ہے یارو!
کہ وہیں چہرۂ زیبا کا نظارہ ہوگا
شمعِ عشقِ رخِ شہ ساتھ گئی ہے جب تو
روز وشب مرقدِ نوری میں اجالا ہوگا
کہہ کہ لبیک یہ دنیا جو سمٹ آئی ہے
آپ نے مرقدانور سے پکارا ہوگا
اپنی دنیا میں جو محبوب سے تنہا نہ رہا
منزلِ قبر میں کیوں کر وہ اکیلا ہوگا
آستانے سے چلے جائیں تہی دامن ہم
ان کی غیرت کو بھلا کیسے گوارا ہوگا
مصطفیٰ کی جو رضا بن کے گیا ہے ارشد ؔ
ان کے اعزاز میں کیا جانیے کیا کیا ہوگا
*****
0 Comments