About Me

header ads

ہرذرہ یہاں آئینۂ حسن ازل ہے


ہرذرہ یہاں آئینۂ حسن ازل ہے

(شیخ ابوسعید محمدی صفوی)

ہرذرہ یہاں آئینۂ حسن ازل ہے
ہر شئی میں یہاں اس کی ہی تصویر نقل ہے


میخانہ میں گم رہنے دے یہ وجہ سکوں ہے
واعظ تری دنیا میں فقط بحث و جدل ہے


دستار مشیخت کو تو جا رکھ کے کہیں آ
اے شیخ ! یہ میخانہ کا دستور عمل ہے


ایمان اسے کہتے ہیں جس میں کہ ہو تصدیق 
احسان جسے کہتے ہیں وہ حسن عمل ہے


اک چیز جو سعیدؔ ہے وہ حسن عمل ہے
باقی تمام علم و عمل کارِ دغل ہے

*****

Post a Comment

0 Comments