مصطفیٰ کی صورت میں شان کبریائی ہے
(شیخ ابوسعید محمدی صفوی)
مصطفیٰ کی صورت میں شان کبریائی ہے
شان کبریائی ہے جلوۂ خدائی ہے
مصحف رخ جاناں وہ کتاب ناطق ہے
جس کا حرف اول ہی درس آشنائی ہے
عاشقی و رندی میں محو وگم رہوں دائم
زہد ہے یہی میرا اور پارسائی ہے
آئینہ کے اندر ہے جلوۂ خداوندی
اوراس کے پردے میں نور مصطفائی ہے
اے سعیدؔ یہ صورت اس صنم کا نقشہ ہے
جس میں ہو بہ ہو بے شک اس کی خود نمائی ہے
*****
0 Comments