تو اگر بے نقاب ہوجائے
پیر نصیر الدین شاہ
تو اگر بے نقاب ہوجائے
جستجو کامیاب ہوجائے
عکس پڑجائے جو تیرے رخ کا
آفتاب، آفتاب ہوجائے
دیکھ لے اک نظر اگر ساقی
سادہ پانی شراب ہوجائے
چھوڑ دوں میں اگر تمھارا در
میری مٹی خراب ہوجائے
ہاتھ رکھ دو جو تم مرے دل پر
درد کا سدِ باب ہوجائے
ان کی آنکھیں جو آئیں گردش میں
رونما انقلاب ہوجائے
شرحِ عشق ووفا لکھے جو نصیرؔ
اچھی خاصی کتاب ہوجائے
0 Comments