About Me

header ads

ایک شاعر، پانچ اشعار {1}

ایک شاعر، پانچ اشعار {1}

آپ کی کون سی بڑھی عزت
میں اگر بزم میں ذلیل ہوا

---------------------
تابِ نظارہ نہیں آئینہ کیا دیکھنے دوں 
اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے

---------------------
رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح 
اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح 

---------------------
ہو گئے نامِ بتاں سنتے ہی مومنؔ بے قرار 
ہم نہ کہتے تھے کہ حضرت پارسا کہنے کو ہیں 
---------------------
ٹھانی تھی دل میں اب نہ ملیں گے کسی سے ہم 
پر کیا کریں کہ ہو گئے ناچار جی سے ہم


[مومن خان مومن]

Post a Comment

0 Comments